ریلائنس سے مقابلہ کرنے کے لیے ووڈا فون اور آئیڈیا کا انضمام

ممبئی: اپنے نئے حریف ریلائنس سے کال ریٹ جنگ میں ٹکر دینے کے لیے برطانیہ کے ووڈا فون گروپ اور آئیڈیا سیلولر پیر کے روز ایک دوسرے میں ضم ہونے پر رضامندہوگئے۔
ان دونوں کے انضمام سے ملک میں ایک سب سے بڑاٹیلی کوم کاروبار شروع ہوگا۔ووڈا فون اور آئیڈیا گروپ کے مجموعی طو ر پر 40کروڑ باالفاظ دیگر ٹلی کوم منڈی کے35فیصدصارفین ہیں ۔جس میں ووڈا فون کا828ارب روپے اور آئیڈیا کے 722ارب روپے کا کاروبار ہے۔آئیڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس ادغام کے بعد مشترکہ گروپ مسابقتی میدان میں زبردست چیلنج دینے والا ٹیلی کوم گروپ بن جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ہندوستان کی ٹیلی کوم صنعت میں ہندوستان کے دولتمند ترین صنعت کار مکیش امبانی کے ذریعہ 20بلین امریکی ڈالر سے زائد کی مالیت سے ریلائنس جیو انفوکوم اور نیافور جی موبائیل براڈ بینڈ نیٹ ورک متعارف کرانے سے ایک زلزلہ آگیا تھا ۔
کیونکہ جیو نہ صرف ڈاٹا سروس کے ریٹ میں بھاری تخفیف ہوئی تھی بلکہ وائس کال بھی مفت ہو گئی تھی۔جس میں جی بھر کر بات کرنے کے باوجود کوئی دھیلہ خرچ نہیں ہونا تھا۔

Title: vodafone idea cellular to create new indian market leader | In Category: بزنس  ( business )